اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الٰہی اپنے عہدے سے مستعفی

Mar 24, 2023 | 11:57:AM
اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
کیپشن: فائل فوٓٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) (24 نیوز) اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الٰہی ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ‏شہزاد عطا الہٰی کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

‏یاد رہے کہ اشتر اوصاف نے صحت کی خرابی کے باعث 12 اکتوبر 2022 کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

بعد ازاں 24 دسمبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ملک کے 37 ویں پرنسپل لا افسر کے طور پر نامزدگی کی منظوری کے بعد لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل منصور عثمان اعوان کو پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔