عمران خان کے الزامات کے بعد آئی جی پنجاب نے دو ٹوک جواب دے دیا

Mar 24, 2023 | 01:08:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر اداروں خصوصاً پولیس کی انتہائی ہرزہ سرائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ پنجاب پولیس کے دربان میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنا بیانیہ بنانے کے لئے مخالفین اور اپنے اداروں کے خلاف نفرت بھرنا ایک گھناوࣿنی سازش ہے جسکے پیچھے عمران خان اور اسکے ہینڈلرز ہیں ، آئی جی پنجاب نے دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو حب الوطنی کے لبادے میں ملک دشمنی سے بچائے۔