سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کیلئے بری خبر

Mar 24, 2023 | 00:30:AM
سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  وزارت داخلہ نے پاک فوج کے خلاف  مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹاسک فور س قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے،سپیشل ٹاسک فورس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران شامل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف 8ٹک ٹاک اکاؤنٹس، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹس اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پراپیگنڈہ کیا گیا، سپیشل ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہو گی، ٹاسک فورس سوشل میڈیاسےمتعلق سفارشات بھی دے گی۔