کورونا سےمزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، 3301 نئے کیسز رپورٹ

Mar 24, 2021 | 10:59:AM
کورونا سےمزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، 3301 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)ملک بھر میں کورونا سے مزید 30 افراد انتقال کرگئے اور  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3301  سے زائد  کورونا کےنئےکیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38282 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3301 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 30 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.6 رہی۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13965 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 37042 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 36849 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 957 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 586228 ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق  سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 263664 ہوگئی ہے جبکہ 4482 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 202743 ہے اور 6048 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19374 اور ہلاکتیں 203 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81204 اور 2238 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 11946 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 339 افراد انتقال کرگئے۔ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4975 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 53136 ہے اور اب تک 552 مریض انتقال کرچکے ہیں۔