فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی جی ایچ کیو آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ فوجی تربیت اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کے امن، استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تعمیری روابط کے فروغ کے عزم کو اجاگر کیا۔
لیبیائی مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کا سنسنی خیز مرحلہ! ایران کا ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچنا کیسے ممکن؟