روس کے ساتھ زرعی تعلقات کو نئی وسعت دینا چاہتے ہیں، رانا تنویر حسین کی روسی سفیر سےملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی روسی سفیر سے ملاقات میں زرعی تجارت میں درپیش مسائل پر گفتگو،پاکستان اور روس نے زرعی تجارت کے فروغ اور تکنیکی رکاوٹوں کے خاتمے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق دونو ں اہم شخصیات کی ملاقات میں پاکستانی کینو اور آلو کی برآمدات پر روسی اعتراضات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا،رانا تنویر حسین نے روسی سفیر کو پاکستان کے سائنسی شواہد اور سروے رپورٹس سے آگاہ کیا،۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا پاکستان سائنسی بنیاد پر شفاف زرعی تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے،پاکستانی زرعی مصنوعات عالمی معیار پر پوری اترتی ہیں،آلو پر پابندیاں بے بنیاد ہیں، سائنسی رپورٹس روسی حکام کو فراہم کر دی گئی ہیں،روس کے ساتھ زرعی تعلقات کو نئی وسعت دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر روسی سفیر نے آلو کی برآمدی کھیپوں کی کلیئرنس کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ رانا تنویر حسین اور روسی سفیر کے درمیان زرعی مشینری کی تجارت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سپارکو نے محرم کا چاند 26 جون کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی