فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوگیا 

Jun 24, 2023 | 23:36:PM
فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونا فی تولہ 2500 روپے سستا ہو گیا۔

سونا کاروباری ہفتے کے چھٹے روز بھی سستا، ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی، عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر اضافے سے 1920 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سونا سستا ہوگیا، ایک تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 2 لاکھ  14 ہزار 500 روپے ہو گئی، دس گرام سونا 2143 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل سستا،آئندہ دنوں کیا ہونے والا ہے ؟ عالمی جریدے نے اہم پیشگوئی کر دی

دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2500 روپے کا ہوگیا۔