سوئی ناردرن کے منیجنگ ڈائریکٹر علی جاوید ہمدانی برطرف

Jun 24, 2023 | 20:04:PM
Board of Directors dismiss Ali Javid Hamdani MD Sui Northern Gas Company, 24 News
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: سوئی نادرن کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی سوئی نادرن علی جاوید ہمدانی کو برطرف کردیا.

سوئی نادرن بورڈ نے 18فروری کو ایم ڈی سوئی نادرن علی جاوید ہمدانی کو معطل کردیا تھا۔

علی جاوید جاوید ہمدانی پر اختیارات کے غلط استعمال اوراربوں روپے نقصان کا الزام تھا۔

معطل ہونے کے باوجود علی جاوید ہمدانی بطور ایم ڈی 55لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے تھے۔

اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کے نتیجے میں بورڈ اور ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی تھی۔

علی جاوید جاوید ہمدانی کے 22ارب روپے کےمتنازعہ بنوں ویسٹ پائپ لائن منصوبہ شروع کرنے پر بورڈ  ناراض تھا۔

علی جاوید ہمدانی نے سینئیر افسران کو او ایس ڈی بنا کر کمپنی جونئیر افسران کے حوالے کردی تھی۔