اوکاڑہ: سرکاری ہسپتال میں ٹک ٹاکر نرس کا مریضوں سے ہتک آمیز سلوک

Jun 24, 2023 | 18:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اوکاڑہ کے سرکاری ہسپتال میں ذونیرہ عباس نامی نرس ڈیوٹی کی بجائے ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھیں جس سے منع کرنے پر ذونیرہ نے سب انسپکٹر کو تھپڑ رسید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عبدالحمید کی والدہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں،عبدالحمید نے نرس کو ٹک ٹاک بنانے کی بجائے والدہ کو انجکشن لگانے کا کہا تھا جس پر کچھ بحث کے بعد نرس ذونیرہ نے عبدالحمید کو تھپڑ رسید کردیا۔

سب انسپکٹر عبدالحمید نے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

یہ بھی پڑھیے: جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر چھاپے مارنے والا ملزم گرفتار

دوران ڈیوٹی نرس کی ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نرس دوران ڈیوٹی وارڈ میں ٹک ٹاک بنوا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیاسی اثر و رسوخ رکھنے اور متعدد شکایات کے باوجود نرس ذونیرہ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔