اداکارہ مہربانو کی بولڈ ڈانس ویڈیو وائرل

Jun 24, 2022 | 14:05:PM
اداکارہ مہربانو کی بولڈ ڈانس ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ مہربانو کی بولڈ ڈانس ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی  اداکارہ مہر بانو سوشل میڈیا پر اپنی بولڈڈانس ویڈیو کے سبب صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق   ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘سمیت کئی ڈراموں میں جلوے بکھیرنے والی مہر بانونے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ سفید رنگ کی منی سکرٹ پہنے مہارت کے ساتھ ایک گیت پر رقص کر رہی ہوتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

تاہم ان کا لباس اور ڈانس صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اورانہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا شروع کر دیا۔ کمنٹس میں ہارون نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”لگتا ہے برائلر مرغی ناچ رہی ہے۔“حنان خان نامی صارف نے لکھا کہ ”بالکل اچھی نہیں لگ رہی۔“ ایک اور شخص نے کہا کہ ”اللہ پاک ہدایت دے ہم سب مسلمان مردوں اور عورتوں کو اور جو یہ اس کو سپورٹ کر رہے ہیں ان حرکتوں پر ان کو، آمین۔“