سلمان خان پر تنقید۔بھارتی گلوکار ہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Jun 24, 2022 | 13:11:PM
سلمان خان پر تنقید۔بھارتی گلوکار ہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں
کیپشن: بھارتی گلوکارہ سونا مہاپترا سلمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی گلوکارہ سونا مہاپترا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں قتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملیں۔

گلوکارہ نےبھارتی میڈیا کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سال 2019 میں نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی کی وجہ سے سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر سلو میاں نے اداکارہ سے متعلق بدگمانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکثر لوگ فلم ملنے کے لیے شوہر چھوڑ دیتے ہیں اور اس نے فلم چھوڑ دی۔

سونا مہاپترا کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کے نامناسب ردعمل پر  پریانکا کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے تبصرہ کیا تھا کہ اداکارہ کے پاس فلم کے علاوہ بھی بہت سے چیزیں اچھی کرنے کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی ایم پی اے سلمی بٹ ایوان میں بے ہوش ہوگئی

   اداکارہ نےبتایا کہ میرے مذکورہ ردعمل پر سلمان خان کے مداحوں نے مجھے نشانے پر لے لیا اور قتل، زیادتی سمیت دیگر سنگیں نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:موت کے بعد سدھو موسے والا کا آخری گانا ریلیز