سرکاری ملازمین کے وارے نیارے 

Jun 24, 2022 | 00:19:AM
سرکاری ملازمین ، وارے نیارے
کیپشن: سرکاری ملازمین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سرکاری ملازمین کی ایک بار پھر سنی گئی ۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گریڈ 17 سے 22 کی نسبت گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کرنے اور فارماسیوٹیکل کے خام مال کی خریداری پر 17 سیلزٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایف بی آر مینوفیکچررز کو بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگیوں کےلیے پابند کیا جائے اور ائیر کرافٹ اور ان کے پارٹس کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:منحرف ارکان کی نااہلی ،معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا