کوئٹہ کے 8 سالہ طالب علم کی ذہانت نے سب کو حیران کر دیا

Jun 24, 2021 | 01:08:AM
کوئٹہ کے 8 سالہ طالب علم کی ذہانت نے سب کو حیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹرنگ ڈیسک)کہتے ہیں کہ ذہا نت کسی کی میراث نہیں۔اللہ جسے چا ہے عطا کر دیتا ہے۔بلو چسنان کے دارالحکومت کوئٹہ کے شاہیرخالد خان کی عمر تو 8 سال ہے لیکن ان کی ذہانت نے دیکھنے وا لوں کو حیرا ن کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اتنی سی عمر میں شاہیر مختلف تعلیمی اداروں اور نیشنل سیکیورٹی ورک شاپ میں بھی لیکچر دے چکا ہے ۔خداداد صلاحیتوں کے حامل کوئٹہ کے 8 سالہ شاہیر ڈاکٹر شیری یا پروفیسرکے طور پر مشہو ر ہو رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے پرو گرا م میں گفتگو کر تے ہو ئے شاہیر نے بتا یا کہ وہ مستقبل میں فلکیات اور تعلیم کے شعبوں میں تحقیق کے خواہش مند ہیں تاکہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانزیا پشاور زلمی۔۔ پی ایس ایل 6 کنگ کون؟فیصلہ آج