پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کو شہریوں نے جیبوں پر ڈاکا قرار دیدیا

 کمائی اور آمدنی کے ذرائع وہی پرانے جبکہ روزمرہ کے خرچےکئی گنا تجاوز کر چکے ہیں،شہریوں کاردعمل

Jul 24, 2026 | 10:21:AM
 پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کو شہریوں نے جیبوں پر ڈاکا قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کو شہریوں نے جیبوں پر ایک بڑا ڈاکا قرار دے دیا۔
شہریوں نےروزانہ کی بنیادپرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے فیصلے پر شدید مایوسی، غصے اور تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کمائی اور آمدنی کے ذرائع وہی پرانے جبکہ روزمرہ کے خرچے دوگنا سے بھی تجاوز کر چکے ہیں۔
شہریوں کاکہناہے کہ یہ مہنگائی نہیں ہے ہماری جیبوں پر ڈاکے ہیں ،حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث مڈل کلاس طبقہ بھی خط غربت سے نیچے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
شہریوں کاکہناہے کہ ہم تو پریشان ہو گئے ہیں ،ہر روز نیا ٹیکس، ہر روز نئی قیمت اورہر روز نئی مہنگائی کا طوفان ہوتاہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہےجس کا براہِ راست اثر عام آدمی کی جیب پر پڑتا ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائے اور قیمتوں کو طویل مدت کیلئے مستحکم کرنے کے اقدامات کرے۔