کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سےمعیشت پرسرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہو گا:وزیراعظم 

Jul 24, 2025 | 22:43:PM
کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سےمعیشت پرسرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہو گا:وزیراعظم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے پاکستانی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہو گا۔

 عالمی فورم ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے درجے میں بہتری پر اظہار اطمینان کا اطہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہان تھا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ +CCC  سے  -B پر آنا یہ ثابت کرتا ہے  کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے،پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے نہ صرف بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی ملنے میں مدد ملے گی  اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ بھی کم ہو گا ،

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے پاکستانی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہو گا،حکومت کی کامیاب معاشی  پالیسیوں کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ریٹنگز ایجنسیز بھی کر رہی ہیں۔ 

شہباز شریف کا مزیدکہنا تھاکہ حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی