طلاق کا معاملہ،ریحام خان کھل کر بول پڑیں  

Jul 24, 2022 | 13:28:PM
طلاق کا معاملہ،ریحام خان کھل کر بول پڑیں  
کیپشن: ریحام خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والے مسائل سے متعلق ٹویٹ کر دیا,امریکی شہر  شکاگو میں سابق شوہر کی جانب سے قتل کی جانے والی پاکستانی فوٹوگرافر ثانیہ خان کی موت کی خبر  پر ریحام خان کا ردعمل آگیا اور انہیں ماضی کے برے دن یاد آ گئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے لکھا کہ ’’مجھے طلاق لینے میں کئی سال لگے اور  اس وقت مجھے فیملی کی طرف سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا، نہ ہی میری کمیونٹی میں میرا کوئی دوست تھا۔

 ریحام خان  کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے میری جدوجہد پی ٹی آئی کے ٹرولرز کیلئے میرے خلاف غلط باتیں بولنے  کا بہانہ بن گئیں۔’’میرے دوسرے شوہر عمران خان نے اسے میرے خلاف استعمال کیا، طلاق جرم نہیں بلکہ زندگی کا حق ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیںسیف علی خان سے شادی کیلئے وارننگ دی گئی، کرینہ نے بڑا انکشاف  کردیا

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنوری 2015 میں ریحام خان سے شادی کی تھی، لیکن دونوں کی شادی کی چہ مگوئیاں اکتوبر 2014 سے ہی جاری تھیں۔

عمران خان اور ریحام خان کی شادی چند ماہ ہی رہی، عمران خان نے ریحام خان کو 30 اکتوبر 2015 میں طلاق دینے کی تصدیق کی تھی۔