ریفرنڈم والے بیان سے عالمی سازش کی بو آرہی ہے۔۔احسن اقبال 

Jul 24, 2021 | 22:33:PM
 ریفرنڈم والے بیان سے عالمی سازش کی بو آرہی ہے۔۔احسن اقبال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد خطے میں چین کے خلاف کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، پانچ اگست دو ہزار انیس کو جب مودی نے یک طرفہ کارروائی کی کشمیر کو ہڑپ کیا، اس پر دو سال حکومت نے مجرمانہ خاموشی قائم کی رکھی، ہمیں شک تھا کشمیر کا سودا کر کے آئے ہیں، اب اس بیان نے واضح کر دیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد اس خطے میں کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے تاکہ چین کے خلاف ریاست کے طور پر استعمال ہوسکے ،یہ عالمی ایجنڈا ہے،اس خطے میں آزاد ریاست قائم کرنی ہے۔ عمران خان کے ریفرنڈم والے بیان سے صاف پتا لگ رہا ہے عمران خان کسی عالمی ایجنڈا پر عمل کرکے کشمیر کا سودا کرچکے ہیں، کشمیر کے عوام پچیس جولائی کو پی ٹی آئی کو مسترد کردیں، کشمیر کے عوام اپنے ووٹ کا پہرہ دیں گے۔
 سیکرٹری ن لیگ کا کہنا تھا کہ کل عمران نیازی نے کہا ہے حکومت ان کی ہے، الیکشن کمیشن ان کا ہے، ہم دھاندلی کیسے کرسکتے ہیں؟ آپ دھاندلی ایسے کرسکتے ہیں، آپ ایک وزیر کو اپنی چھتری نیچے لے کرگئے، اس سے پہلے سے زیادہ گالیاں بکوائیں، آپ نے کشمیر الیکشن کمیشن کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، کوئی بھی کشمیری مقبوضہ کشمیر سے محبت رکھتا ہے وہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی افغان مشیر سے ملاقات ۔۔ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں