گھوڑے پر سواردولہا کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

Jul 24, 2021 | 20:44:PM
گھوڑے پر سواردولہا کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دولہا گھوڑی پر بیٹھ کر اپنی دلہن کو بیاہنے نکلا لیکن گھوڑی بدک گئی اور سرپٹ دوڑ لگا دی اوردولہا کو چار کلو میٹر دور لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجمیر کے نواحی گاﺅں رام پورا میں شادی کے موقع پر گھوڑی دولہا سمیت بھاگ نکلی ۔ باراتی گھوڑی کو روکنے کے لئے اپنی کاروں اور موٹرسائیکلوں پر پیچھے پیچھے تھے جبکہ گھوڑی دولہا کو لے کر آگے دوڑ رہی تھی۔
باراتیوں اور گھوڑی کے درمیان یہ ریس چار کلومیٹر تک لگی اور بالآخر شہریوں کی مدد سے باراتی گھوڑی کو پکڑنے اور اپنا دولہا بازیاب کرانے میں کامیاب ہوپائے۔
 رپورٹ کے مطابق گھوڑی باراتیوں کی طرف سے پھوڑے جانے والے پٹاخوں کی آواز سے بدکی تھی۔ دولہا نے گھوڑی سے بمشکل گھوڑی پر خود کو قابو رکھ سکا۔ گھوڑی کے بدک کر بھاگنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ کیوں مارا؟