پاک فوج خیبرپختونخوا میں جہاد کر رہی ، صوبائی حکومت کا کوئی کردار نہیں:خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنے سے پانچ گناہ طاقت ور ہو شکست دی ، آج بھی پاک فوج خیبرپختونخوا میں جہاد کر رہی ہے، جبکہ صوبائی حکومت کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلع بھر کی قیادت کا شکر گزار ہوں، میں خوراک اور آپ کے درمیان حائل نہیں ہونا چاہتا ہوں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شہدا کے لہو سے وطن کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے گزرے سال میں جنگ جیتی، ہماری بہادر فوج نے بہادری سے جنگ لڑی، دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑ رہے ہیں، اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیوں کے باعث آج وطن میں امن ہے، کے پی کے میں جہاد میں پاک فوج لڑ رہی ہے، اس جہاد میں کے پی کے حکومت کا کوئی عمل نہیں۔
انھوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت اس جنگ میں تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، ایسی شکست دی کہ صدر ٹرمپ نے باسٹھ بار کہا کہ چھ سے آٹھ جہاز بھارت کے گرائے گئے، معرکہ حق ہماری افواج کا معرکہ تھا اور حق کا معرکہ تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، آٹھ ماہ قبل ہمارا پاسپورٹ ایک سو چالیس نمبر تھا اب اٹھانوے نمبر پر آ گیا ہے، ہماری حکومت کی کامیابیوں میں پاک فوج کو بہت بڑا کردار ہے، ہماری قوم ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرتی رہے، خدا ہماری افواج کو ہر محاز پر کامیابی عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات