بائیک رائیڈر کا ’’دھوم‘‘ اندار میں محبوبہ کو پرپوزل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انسٹاگرام پر ہر روز ہزاروں ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں لوگ خاص طور پر نوجوان طبقہ اپنے ہمسفر کو اپنی زندگی میں شامل کرنے سے پہلے اس کی رضامندی لینے کے لیے مختلف انداز اپناتا ہے، ہر کسی کا انداز (پرپوزل) مختلف ہوتا ہے، اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس کی پزیرائی کی جاتی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں ایک بائیک رائیڈر نوجوان اپنی محبوبہ کو پیچھے بٹھائے مزے سے بائیک چلا رہا ہے، یہ تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں کہ وہ نوجوان اگلے کچھ پل میں اپنے دل کی حالت بیان کرنے والا ہے مگر کچھ الگ انداز میں۔
اسی دوران چار بائیک رائیڈرز ان موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ان کے سامنے آجاتے ہیں، ان چاروں کی شرٹ کے پیچھے ایک ایک لفظ لکھا ہوتا ہے، جو کہ (Will You Marry Me، کیا تم مجھ سے شادی کرو گی)۔ نوجوان کے پیچھے بیٹھی اُس کی محبوبہ کو شاید اس پرپوزل کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا، وہ پہلے پہل حیران ہوتی ہے، اور جلد ہی اُس کی حیرانی خوشی میں تبدیل ہوجاتی ہے، اسی دوران نوجوان لڑکا اپنی جیب سے انگوٹھی نکالتا ہے اور اپنی محبوبہ کو تھما دیتا ہے۔
اس ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے، اور صارفین اس پر مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں، کچھ ان لمحات رشک بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں، کہ شاید وہ بھی کبھی اِن خوابوں کو کسی اپنے کے ساتھ پورا کرسکیں ۔