سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کےتعلقات کیوں خراب ہوئے؟ حیران کن راز سامنے آ گیا

Jan 24, 2026 | 13:22:PM
 سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کےتعلقات کیوں خراب ہوئے؟ حیران کن راز سامنے آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر سمریتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پالاش مچل کے سٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد ہی تعلق کے خاتمے کے حوالے سے اہم رازسامنے آگیا۔
بھارتی کرکٹر سمریتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پالاش مچل کی گزشتہ دسمبر میں ہونےوالی ہائی پروفائل شادی کے خاموش اختتام پر اب نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،تقریب نومبر میں منعقد ہونے والی تھی اوراس میں قریبی دوست اور اہلِ خانہ کی شرکت متوقع تھی لیکن اچانک چند ہفتوں بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔
 ابتدائی رپورٹس میں خاندان میں بیماری اور پالاش مچل کا مختصر مدت کے لیے ہسپتال میں داخلہ اس فیصلے کی وجہ قرار دیا گیا تھا،تاہم اداکار اور پروڈیوسر ودنیان مانے جو بھارتی خواتین قومی ٹیم کی ایک کھلاڑی کے بچپن کے دوست ہیں نے ایک مختلف بیان دیا ہے۔
ودنیان نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شادی کی تقریبات کے دوران پالاش مچل کو ایک اور خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیاتھا،میں 23 نومبر 2025 کو شادی کی تقریبات میں موجود تھا جب پالاش ایک خاتون کے ساتھ بستر میں پکڑا گیا، صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور بھارتی خواتین کرکٹرز نے اسے مارا پیٹا۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ پورا خاندان چھوٹے موٹے چوروں کی طرح ہے، اور انہوں نے توقع کی تھی کہ مچل شادی کے بعد تنہا زندگی گزارے گا، لیکن معاملات الٹ گئے، ودنیان نے پالاش مچل پر 40 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:48 سالہ معروف اداکارہ نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
واضح رہے پالاش مچل نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے، تاہم شادی سے متعلق تازہ الزامات پر اب تک کوئی عوامی ردعمل نہیں دیا اور اس حوالے سے اسمریتی مندھانا نے ابھی تک عوامی بیان جاری نہیں کیا۔
جوڑا کئی برسوں تک تعلق میں رہا ، علیحدگی کے بعد 29 سالہ اسمریتی مندھانا دوبارہ بھارتی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں، جبکہ پالاش مچل نئے فلمی پروجیکٹ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔