2026:ہونڈا نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی 

Jan 24, 2026 | 12:28:PM
 2026:ہونڈا نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہونڈا نے پاکستان میں گاڑیوں کے شوئقین افراد کو پھر بڑی خوشخبری سنا دی ،نئے سال کے آغاز پر ہونڈا سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی (انٹروڈکٹری) ریٹیل قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

  چند روز قبل کمپنی نے ہونڈا سِوک کے معمولی فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں تمام ویریئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو بطور اسٹینڈرڈ فیچر شامل کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ گرِل کے نئے ڈیزائن سمیت کئی دیگر تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

 اس سے قبل ہونڈا کی جانب سے بکنگ قیمتیں جاری کی گئی تھیں، تاہم اب نئے سال کے موقع پر اپڈیٹڈ سِوک فیس لفٹ کی باضابطہ تعارفی ایکس فیکٹری قیمتیں سامنے آ گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:تیاریاں ادھوری رہ گئیں، پتنگ بازی پر مکمل پابندی لگا دی گئی

 پاکستان میں ہونڈا سِوک فیس لفٹ کی تعارفی قیمتیں، یہ قیمتیں یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہیں۔

 ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ: 84,99,000 روپے

 ہونڈا سِوک اورئیل: 88,34,000 روپے

 ہونڈا سِوک آر ایس: ایک کروڑ ایک لاکھ روپے

 یہ بھی پڑھیں:جنوبی میکسیکو میں 6.5 شدت کا زلزلہ، صدر کی پریس کانفرنس روک دی گئی،لوگوں میں خوف وہراس

 کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں تعارفی ہیں جو محدود مدت کے لیے برقرار رہیں گی ، اس کے بعد ان میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔