غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی:احسن اقبال

Jan 24, 2026 | 10:55:AM
غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی:احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )  وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو رکوانے کےلیے کی۔ 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا دفاع کیا اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہمیں کوئی بزدلی اور غفلت کا طعنہ نہ دے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ملکی سلامتی پر کسی سے درس لینے کی محتاج نہیں، غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو رکوانے کیلئے کی۔

یہ بھی پڑھیں:تیاریاں ادھوری رہ گئیں، پتنگ بازی پر مکمل پابندی لگا دی گئی

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان امن بورڈ کا حصہ نہیں بنتا تو اپوزیشن کہتی کہ پاکستان تنہا رہ گیا ہے، پاکستان کو آج اہم کردار ملا ہے تو اس پر خوش ہونا چاہیے۔