وزیراعظم آزاد کشمیر کی موسم کے پیش نظر انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے حالیہ موسم کے پیش نظر انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ممکنہ برفباری اور خراب موسم کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر تیار رہیں، زیادہ برفباری والے علاقوں اور لینڈ سلائیڈنگ والی جگہوں کے قریب ہمہ وقت مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ شاہراہوں کی بروقت بحالی، سیاحوں اور مسافروں کی مدد، اور ایمرجنسی رسپانس کو یقینی بنایا جائے،عوام الناس موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں :پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود3 بلز منظور