پاکستانی شہریوں کیلئے بری خبر ، مشہور برینڈ نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا

Jan 24, 2023 | 21:24:PM
پاکستانی شہریوں کیلئے بری خبر ، مشہور برینڈ نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  مہنگائی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، مشہور کار برینڈ نے گاڑیوں کی قیمت میں ہوش ربااضافہ کر دیا ہے ۔

 تفصیلات  کے مطابق پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ  کر دیا ہے ، کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 15 ہزار سے  لیکر 3 لاکھ 55 ہزار روپے تک کا اضافہ  کیا گیا ہے ۔

 کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا  ہے جبکہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے  بھی قیمتیں بڑھانی پڑیں ۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: