لالی ووڈ کی نئی فلم ’ابھی ‘کا ٹیزر سوشل میڈیا پر مرکز نگاہ

Jan 24, 2023 | 17:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) رومانوی کہانی پر مبنی لالی ووڈ کی نئی فلم ’ابھی ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے مرکزی کرداروں میں گوہر ممتاز، خوبرو اداکارہ کبری خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری اسد ملک نے کی ہے جب کہ علی چوہدری اور گوہر ممتاز اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

فلم کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے، گوہر ممتاز اور کبری خان کے مداح ان کی نئی فلم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب کے نکاح کے بعد امام الحق نے بھی کلا پہن لیا

رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم  رواں سال  عید پریلیز کی جائے گی۔