سوشل میڈیا صارفین نےایشوریہ رائے کا نیا نام رکھ دیا

Jan 24, 2023 | 13:09:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سوشل میڈیا صارفین نےایشوریہ رائے کا نیا نام رکھ دیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے 49 برس سے زائد کی ہوچکی ہیں پھر بھی کروڑوں لوگ ان کے دیوانے ہیں چند ویڈیوز کی بنیاد پر سوشل میڈیا صارفین ان کی وضع قطع پر تبصرے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز سبھاش گھئی نے حال ہی میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی ہے۔ فلمساز کی سالگرہ پر ایک شاندار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس پارٹی میں سلمان خان، انوپم کھیر ، ماہیما چوہدری، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن جیسے ستاروں نے شرکت کی۔

پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو لوگوں نے ایشوریا رائے سے متعلق مختلف تبصرے کرنے شروع کردیئے۔

ایک صارف نے ایشوریا رائے بچن کی چال ڈھال اور انداز کو دیکھ کر لکھا کہ ’آپ اپنے چہرے پر پلاسٹک لگاتی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:فلم پٹھان نےریلیز ہونے سے پہلے ٹکٹوں کی فروخت کے ریکارڈ توڑ دیے

ایک صارف نے تو ایشوریا کو مخاطب کرکے کہا کہ ’اگر آپ اپنے بالوں کا انداز نہیں بدلتی تو کم از کم اپنے ڈریسنگ اسٹائل کو تبدیل کریں‘

سابق ملکہ حسن کو ایک صارف نے آنٹی تک کہہ دیا۔ اس نے کہا کہ ’اب انداز بدلنے کا وقت آ گیا ہے، ان کی شکل آنٹی جیسی ہے‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہےاُنہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے ان کی شادی بالی ووڈ کے اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ ہوئی ہے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔