سندھ میں کورونا سے مزید4اموات، 630 نئے کیس سامنے آگئے

Jan 24, 2021 | 19:41:PM
سندھ میں کورونا سے مزید4اموات، 630 نئے کیس سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہناہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4مریض انتقال کر گئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد3892 ہو گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9228نمونوں کی جانچ کی گئی ،جن میں مزید630 نئے کیسز سامنے آئے۔ان کاکہناتھا کہ اب تک2641939 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ،جن میں 241200کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید793مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد219481ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت17827 مریض زیر علاج ہیں ،16916گھروں میں ،13آئسولیشن سینٹرز میں اور898مریض مختلف ہسپتالوں میں ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ 810مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں77مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ،630 نئے کیسز میں سے469 کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع جنوبی 170، ضلع شرقی 158، ضلع وسطی 72، ضلع ملیر 31 ضلع غربی 26، اور کورنگی 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، اسی طرح حیدرآباد23، میرپورخاص20،ٹھٹھہ 20جامشورو اور ٹنڈوالہ یار16-16، ٹنڈومحمد خان 13، سجاول 14،نوشہروفیروز 12، دادو، سانگھڑ، شہید بینظیرآباد اور شکارپور1-1 کیس رپورٹ ہوا۔