شادی سے ایک دن پہلےحادثہ، اداکار ورون دھون بال بال بچ گئے

Jan 24, 2021 | 15:17:PM
 شادی سے ایک دن پہلےحادثہ، اداکار ورون دھون بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی وڈ کے معروف اداکار  ورون دھون کی گاڑی شادی سے ایک روز  قبل حادثے کا شکار ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے اداکار محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ورون دھون کے لئے ان کے دوست کی جانب سے بیچلر پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا اور اداکار پارٹی میں شرکت کے لئے علی باغ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ معمولی تھا اور  کار میں سوار افراد کو کسی بھی قسم کو چوٹ نہیں آئی۔

گزشتہ روز ورون دھون کی بیچلر پارٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل ہوئی تھیں، تصویر میں اداکار کو دوستوں کے ہمراہ پارٹی انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون آج اپنی گرل فرینڈ دوست نتاشا دلال کے ساتھ علی باغ کے مینشن ہاؤس میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل فون کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔