بنی گالا ریگولرائز ۔۔کھوکھر پیلس کے خلاف آپریشن؟ مریم نواز 

Jan 24, 2021 | 15:09:PM
بنی گالا ریگولرائز ۔۔کھوکھر پیلس کے خلاف آپریشن؟ مریم نواز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لیگی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں کھوکھر پیلس کیخلاف آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کھوکھر برادران کو نوازشریف کی وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے،اس ظلم کا جلد حکمرانوں کو حساب دینا ہو گا ۔

مریم نواز کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ایک قانون طاقت ور کے لئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،   نواز شریف  سے وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام۔ ہر ظلم کا حساب ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نا پیچھے ہٹے نا ہی نواز شریف سے بےوفائی کی۔ شاباش !