صبا قمر کی کار میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

Jan 24, 2021 | 00:06:AM
صبا قمر کی کار میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نیلم منیر کے بعد ایک اور معروف اداکارہ صبا قمر کی کار میں ڈانس ویڈیووائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کار میں بیٹھی ہوئی ایک پنجابی گانے پر ڈانس کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور رقص کرنے میں مگن ہیں۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد انہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
اس سے قبل بھی اداکارہ کو بولڈ فوٹوشوٹ کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ ماضی میں نیلم منیر کی کار میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔