دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر مملکت برائے دفاع   شیخ سعود بن عبدالرحمن سے ملاقات

Feb 24, 2026 | 21:46:PM

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف  سے قطر کے نائب وزیراعظم اور  وزیر مملکت برائے  دفاعی امور کی ملاقات میں دفاعی تعاون کو بڑھانے  اور وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

آج  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور  شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی سے اہم  ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع اور سیکیورٹی میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہِ  خیال کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا۔

 وزیراعظم نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

قطر کے وزیر مملکت   شیخ سعود نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ  مہارت کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے میں قطر کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔ 

ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص ایران اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں  رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور قطر کے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کی گئی۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ،  وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی  دوحہ مین ہوئی اس ملاقات میں موجود تھے۔
 _