وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچ گئے۔
تین ممالک اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔
اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاکستانی وزارت داخلہ کی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔
پنجاب پولیس آفیسر وزراء داخلہ کو پنجاب گورنمنٹ کے پولیس خدمت مرکز گلوبل کے بارے میں بریفنگ دیں گے جس کی یورپ بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے۔ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔