ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا: علی امین گنڈاپور

Feb 24, 2025 | 16:29:PM
ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا: علی امین گنڈاپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ریاست اورعوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی، یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ ہے، دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لیے مزید وسائل چاہئیں۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ریاست کے وعدے پورے نہ ہوں تو بداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن اور امن و عامہ کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔