سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیسے ہو گا؟ سیکرٹری اسمبلی نے طریقہ کار بتا دیا

Feb 24, 2024 | 19:25:PM
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیسے ہو گا؟ سیکرٹری اسمبلی نے طریقہ کار بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب  کیلئے جاری اجلاس میں  اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سپیکر سبطین خان نے واضح کیا ہے کہ پہلے سپیکر اور پھر ڈپٹی سپیکر کاالیکشن ہوگا۔ 

سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار بھی ایوان میں بتایا، سیکرٹری اسمبلی  کے مطابق ایوان میں دائیں جانب تین بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں پی پی ون سے 125تک ممبران ووٹ ڈالیں گے، بائیں جانب پولنگ بوتھ نمبر دو میں پی پی 126-250،اور پولنگ بوتھ 3میں پی پی 251-371 تک ووٹ ڈالیں گے۔

پولنگ بوتھ نمبر ایک میں نام پکارا جائے گا اور وہ پولنگ آفیسر سےبیلٹ پیپر وصول کرکے بوتھ نمبر ایک میں بیلٹ پیپر پسند امیدوار کے سامنے ووٹ پر مہر لگائیں گے، ممبران ووٹ ڈائس کے بیلٹ باکس میں ڈال دیں گے،پولنگ دو اور تین کےلیے نام پکارا جائے گا تو بیلٹ پیپر لے کر بوتھ میں جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات ،حامد خان گروپ نے میدان مار لیا