حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Feb 24, 2023 | 15:22:PM
حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: حسن علی (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

حسن علی نے پشاور زلمی کے بیٹر جمی نیشم کو آؤٹ کرکے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کرلیں، فاسٹ باؤلر نے یہ سنگ میل 156 ٹی 20 میچز میں عبور کیا۔

حسن علی 200 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے 12 ویں پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں، اس سے قبل جنید خان، محمد حفیظ، عمر گل، عماد وسیم اور اظہر محمود بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8 کے دلچسپ لمحات، بابر بیٹ لیکر حسن کے پیچھے دوڑ پڑے

اس کے علاوہ شاداب خان، سعید اجمل، یاسر عرفات، محمد عامر، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

وہاب ریاض نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 405 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ اس بار بھی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔