شہباز شریف اور حمزہ کی پیشی۔۔ شور پر عدالت برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر شور اور رش پر اظہار برہمی کیا ہے۔
فاضل جج نے کہا کہ کورٹ روم میں رش زیادہ ہوگیا ہے، کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے، شہباز شریف کا خیال کریں وہ کینسر کے مریض ہیں، گنجائش سے زیادہ افراد عدالت سے باہر نکالے جائیں۔دوران سماعت شہباز شریف کرسی سے اٹھ کر روسٹرم پر آگئے اور عدالت سے استدعا کی کہ جج صاحب! اگر اجازت ہے تو میں ساتھ والی کورٹ میں ملاقات کر لوں۔عدالت نے شہباز شریف کو دوران سماعت ملاقات کرنے سے منع کر دیا اور کہا کہ سماعت کے بعد آپ کو ملاقاتوں کا ٹائم دیں گے۔عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی موجودگی میں ان کے خلاف ایک گواہ کا بیان قلم بند کیا گیا۔ عدالت نے ریفرنس پر سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔