پاک بحریہ آپریشن، 2 ارب سے زائد کی 700 کلو منشیات برآمد

Feb 24, 2021 | 15:50:PM
پاک بحریہ آپریشن، 2 ارب سے زائد کی 700 کلو منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرکے 2 ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں آپریشن کیا گیا جس میں 700 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔