الیکشن کمیشن نے سینٹ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کردی

Feb 24, 2021 | 15:33:PM
 الیکشن کمیشن نے سینٹ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب سے 22، خیبرپختونخوا سے 41امیدوار سیاسی اکھاڑے میں پنجہ آزمائی کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینٹ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست آویزاں کر دی، پنجاب سے سینٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے بائیس میدواروں میں کڑا مقابلہ ہے جبکہ سات جنرل نشستوں کیلئے سترہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔جنرل سیٹوں پر ق لیگ کے کامل علی آغا ، پیپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس، پی ٹی آئی کےجمشید اقبال چیمہ ،محمد خان مدنی، عمرسرفراز چیمہ، سیف اللہ سرورخان نیازی،اعجازچوہدری، ظہیرعباس کھوکھر،اعجاز حسین منہاس اورعون عباس شامل ہیں جبکہ ن لیگ کےزاہد حامد،سعود مجید،سیف الملوک کھوکھر ، عرفان صدیقی،بلیغ الرحمن، ساجدمیر اور افنان اللہ خان امیدوار ہیں۔خواتین کی دونشستوں کے لیے تین امیدوار میں پی ٹی آئی کی زرقاتیمور، ن لیگ کی سعدیہ عباسی اور سائرہ افضل شامل ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفراور ن لیگ کے اعظم نذیرتارڑ بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کی بارہ نشستوں پراکتالیس امیدوارمیدان میں اترے ہیں، سات جنرل نشستوں پر انیس،ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پرآٹھ امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر نو اور اقلیت کی ایک نشست پر پانچ کھڑے امیدوار ہیں۔

واضح  رہے الیکشن کمیشن 48 سینٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔