کتے کے کاٹنے پر علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا : سندھ ہائیکورٹ

Feb 24, 2021 | 15:26:PM
کتے کے کاٹنے پر علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا : سندھ ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھنے پر سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے سخت ریمارکس دئیے ہیں کہ جہاں کتےکےکاٹنے کا واقعہ ہوا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا۔

 آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ  نے سماعت کی جس میں  جسٹس آفتاب احمد نے سخت ریمارکس  دئیے کہ کتےکےکاٹنے کا واقعہ جہاں ہوا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا۔اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ کتےکےکاٹنےکے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں، معزز جج نے کہا کہ ہمیں پتا ہے یہ افسران فنڈ سےکیسےکمیشن دیتے ہیں، ‎ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہےگا، ‎ عوام کا تحفظ کرنا ممبر صوبائی اسمبلی کا فرض ہے۔عدالت نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ جہاں پیش آیا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں بھی ووٹ نہیں دے سکے گا، واقعہ پیش آنے پر متعلقہ افسران کی تنخواہ بند اور سرپلس میں رکھا جائے گا۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں سماعت کے موقع پر افسران نے رپورٹس پیش کیں جس پر عدالت نے عدم اطمینان اظہار کیا اور سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔