دپیکا کے بعد رنویر سنگھ بھی پارٹی گرل کے متوالے

Feb 24, 2021 | 14:46:PM
دپیکا کے بعد رنویر سنگھ بھی پارٹی گرل کے متوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے بعد اُن کے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ بھی ’’پارٹی گرل‘‘ کے متوالے ہوگئے۔

(24نیوز)دنانیر کی وائرل ہونے والی عام سی ویڈیو ’’پاوری ہو رہی‘‘ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پاکستانی فن کاروں نے بھی اسی انداز کے ساتھ اپنی ویڈیوز جاری کیں لیکن اس ویڈیو کا سحر اس حد تک بڑھ گیا کہ بالی ووڈ فنکار بھی دنانیر کی طرح ویڈیو بنائے بنا نہ رہ سکے۔بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب رنویر سنگھ  بھی ’پاوری ہو رہی ہے‘ کی طرح اپنی ویڈیو بنا کر وائرل ویڈیو کا حصہ بن گئے۔

رنویر سنگھ نے انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دنانیر کے انداز کے ساتھ کہ رہے ہیں کہ ’’یہ ہمارا گاجر کا حلوہ ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پر پارٹی ہو رہی ہے‘‘۔