راولپنڈی: 8 صوبائی نشستوں کیلئے 319 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

Dec 24, 2023 | 23:22:PM
راولپنڈی: 8 صوبائی نشستوں کیلئے 319 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی کینٹ اور سٹی کے 8 صوبائی حلقوں سے 319 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروا دیے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پی پی 10 سے 44 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جن میں چوہدری نثار، راجہ قمر الاسلام، کرنل اجمل صابر، راجہ معین سلطان اور چوہدری کامران علی خان شامل ہیں۔

اسی طرح پی پی 11 سے 43 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جن میں چوہدری سرفرازافضل، فیصل قیوم ملک، واثق قیوم عباسی، حامد نواز راجہ، ناصر راجہ اور بہروز راجہ شامل ہیں جبکہ پی پی 14 کے امیداروں میں عمر تنویر بٹ، ملک افتخار اور ملک محبوب الہیٰ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد؛این اے 102 میں 48 ، این اے 100 میں 32 امیدوار مدمقابل

راولپنڈی میں پی پی 15 میں 44 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جبکہ پی پی 16 میں 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے۔

اسی طرح پی پی 17 سے 47 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جن میں قابل ذکر فیاض الحسن چوہان، راجہ راشد حفیظ، شیخ ارسلان حفیظ، حاجی پرویز خان اور رضا احمد شاہ شامل ہیں جبکہ پی پی 18 میں 64 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے۔