نظر آرہا ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہاہے: بلاول بھٹو

Dec 24, 2023 | 20:50:PM
نظر آرہا ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہاہے: بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نظر آرہا ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہاہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو ز نے این اے 196 شہدادکوٹ سے کاغذات جمع کرادیے، اس موقع پر بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف سائفر کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر آرہا ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہاہے، سائفر ایک کلاسیفائیڈ ڈاکیومنٹ ہے اور ریاست کی ملکیت ہے، سائفر کیس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 33 پولیس افسران و اہلکار برخاست، آخر وجہ کیا بنی؟

انہوں نے مزید کہا کہ کسی جماعت کیساتھ اتحاد نہیں ہے، ہمارا مقابلہ مہنگائی ،بیروزگاری اور معاشی حالات سے ہے۔

بلاول بھٹو نے غزہ کی صورتحال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطین کا کیس لڑ رہا ہے، پاکستان سے جو کچھ ہوسکتا ہے وہ کر رہا ہے۔