عالمی بینک نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی۔۔۔۔

Dec 24, 2021 | 10:16:AM
عالمی بینک نےپاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی، فائل فوٹو
کیپشن: عالمی بینک نےپاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئے استعمال کی جائے گی، پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ پر اسلا م آباد میں دستخط کئے گئے۔

 واضح رہے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین اورورلڈ بینک کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے ورلڈ بینک کی جانب جبکہ حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں نے منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ 

منصوبے کے تحت حیسکو، میپکو اور پیسکو کی آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    بلوچستان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ۔۔2اہلکار شہید