آزادکشمیر میں سوموار سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد بشیر چودھری)آزادکشمیر میں سوموار سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گہا ہے کہ آزادکشمیر بھر میں تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں،سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا پر چھٹیوں سے متعلق وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی قراردیدیا،چھٹیوں سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے والدین اور طلبہ سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے، جعلی نوٹیفکیشن کے باعث والدین اور طلبہ میں کنفیوژن پیدا ہوئی ہے۔
تعلیمی ادارے کھلنے پر اساتذہ و طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیاہے، محکمہ تعلیم کاکہناہے کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،چھٹیوں کے نوٹیفکیشن صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہوں گے،تمام تعلیمی ادارے کل باقاعدہ طور پر کھلیں گے اور تدریسی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات؛ تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان کردیا