قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع، کپتانوں کی تبدیلی کا امکان

Aug 24, 2025 | 18:42:PM
قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع، کپتانوں کی تبدیلی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتانوں کی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی جانے سے قبل این سی اے میں کپتانوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی، سلیکشن کمیٹی ڈائریکٹرہائی پرفارمنس سینٹر اور سلمان علی آغا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی ناقص پرفارمنس زیرِ بحث آئی،محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی،محمد رضوان کی جگہ سلمان آغا کو ون ڈے کپتانی سونپنے کا امکان ہے، ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی تاہم  مشاورت کے بعد ٹیسٹ کا نیا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے،شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنایا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے ماہ تک نئے کپتانوں کا اعلان متوقع ہے، کپتانی ملنے کے بعد سعود کو جلد بی کیٹیگری میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کے چاند کی عمر 32گھنٹے، کراچی میں نظر آنے کا امکان انتہائی کم