الرحیم گارڈن میں شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا

Aug 24, 2025 | 18:33:PM
الرحیم گارڈن میں شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)مناواں کے علاقے الرحیم گارڈن میں شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا، ایدھی ترجمان کے مطابق گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھریوں کے وار سے اپنی 60 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔

60 سالہ عزیزہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط