پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے بلدیاتی اضلاع کو با اختیار کیا جائے:گوہر اعجاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص عظیم)سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے بلدیاتی اضلاع کو با اختیار کیا جائے۔
گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ با اختیار بلدیاتی یونٹس سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا ،ہر ڈویژن اور ضلع کو ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صرف مخصوص علاقے پاکستان کی جی ڈی پی میں 50 فیصد شیئر دے رہے ہیں۔
سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے،پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن سکتا ہے ۔