اداکارہ انجمن کا شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش

Aug 24, 2023 | 23:36:PM
 اداکارہ انجمن کا شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)فلمی صنعت کی معروف اداکارہ انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے شبنم سے ٹیلی فون پر ڈھاکہ رابطہ کرکے انکی فنی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کیا اور ان کے ساتھ نیک تمنائو ں کا اظہار کیاہے ۔

انکا کہناکہ شبنم جی فن اداکاری کا انسٹی ٹیوٹ ہیں ،ہم نے ان کو دیکھ کر سیکھا ہے ،یہ ایوارڈ شبنم جی کاحق تھا اور انہیںبہت پہلے مل جانا چاہیے تھا۔  مجھے جب تمغہ برائے حسن کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا ،میں نے اس وقت بھی یہ کہا تھا کہ مجھ سے پہلے یہ شبنم جی کاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لالی ووڈ کے سینئر اداکار جانو بابا شدید علیل، شوگر کے باعث ٹانگ کاٹ دی گئی

اس وقت بھی  میرا دل بوجھل تھا کہ آپ کو ایوارڈ کیو ںنہیں دیاگیا۔انجمن کاکہنا تھا کہ ایوارڈ کیلئے آپ کی نامزدگی پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ۔خیال رہے کہ انجمن بذات خود سلور سکرین کی سپر سٹار ہیںاور انہوں نے خود کو یک ورسٹائل فنکارہ کے طور پر خود کو منوایا۔