چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی واقعات پر درج کیس میں مزید دفعات شامل

Aug 24, 2023 | 22:47:PM
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی واقعات پر درج کیس میں مزید دفعات شامل
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر درج کیس میں مزید دفعات شامل کرلی گئیں۔ 
مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی پر بغاوت پر اکسانے اور جنگ چھیڑنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، اسی طرح دنگا فساد، مختلف طبقات میں دشمنی کے فروغ کےلئے بیانات دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،پولیس رپورٹ کے مطابق کیس ڈائری کے مطابق دفعات کا اضافہ18اگست کو کیا گیا۔
 پولیس نے مزید دفعات شامل کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا،پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت مانگی تھی، جس پر عدالت نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر حکم جاری کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کوا بتک کا بڑا جھٹکا؛امارات، سعودی عرب سمیت 6بڑے ملکوں کا اہم اقدام